طبی ماہرین کے مطابق نزلہ زکام میں آپ کو بھرپور غذائیت اور قوت مدافعت (Immunity) مظبوط رکھنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ نزلہ اور زکام کے وائرس سے لڑنے کے لیے درکار طاقت حاصل کی جا سکے۔

ماہرین کے مطابق نزلہ اور زکام کی میڈیکل فیلڈ میں تا حال کوئی مؤثر دوا نہیں بن پائی ہے، ایسے میں طبی ماہرین ریلیف حاصل کرنے کے لیے یخنی، سوپ اور دیگر صحت بخش غذائیں کھانے کامشورہ دیتے ہیں اور ساتھ ہی چند غذاؤں سے پر ہیز بھی بتاتے ہیں۔ بیماری کے دوران خصوصاً نزلہ زکام سے متاثرہ افراد اگر ان غذاؤں کا استعمال کریں تو نزلہ زکام ٹھیک ہونے کا دورانہ طویل ہو سکتا ہے۔ اس لیے موسمی بیماریوں سے متاثرہ افراد مندرجہ ذیل غذاؤں سے اجتناب کر لیں تو جلد صحت یاب ہو سکتے ہیں:

میٹھی غذائیں

نزلہ زکام کے دوران بہت زیادہ میٹھی یا چینی والی غذائیں کھانا پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں کیونکہ ان سے سوزش (inflammation) ہوتی ہے، اس سے بلغم کو باہر نکالنا مشکل ہوتا ہے، جو گرم اور نم ماحول کی ایک قسم ہے، اس میں نزلہ زکام کا وائرس ر ہنا پسند کرتا ہے ۔

سوزش (inflammation) جسم کے انفیکشن کو ختم کرنے والے سفید خون کے خلیوں کو بھی کمزور کر سکتی ہے، اگرچہ ادرک کا قہوہ نزلہ زکام میں فائدہ دیتا ہے تاہم اسے اگر بغیر چینی کے نوش فرمائیں تو مزید فائدہ ہوگا۔

دودھ سے بنی مصنوعات

پرانی کہاوت ہے کہ دودھ اور اس سے بنی مصنوعات جسم میں زیادہ بلغم پیدا کرتی ہیں، یہ سچ ہے کہ کچھ لوگوں کے لیے دودھ کا استعمال بلغم کو گاڑھا بنا سکتا ہے اور اس کو زیادہ دیر تک قائم رکھ سکتا ہے۔اس لیے دوودھ پینے سے سینے میں زیادہ جکڑن (Congestion) ہو رہی ہے تو اس سے پرہیز کرنا ہی دانشمندی ہے۔

لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو بیماری میں دودھ اور دہی جیسی چیزوں کے استعمال سے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں، ان دونوں میں پروٹین اور وٹامن ڈی موجود ہوتے ہیں جو آپ کے جسم کو انفیکشن سے لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

دہی میں پروبائیوٹکس پائے جاتے ہیں جو Good Bacteria (فائدہ مند، مثبت ) کو توازن میں رکھنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

گوشت

نزلہ زکام سے لڑتے ہوئے اپنی طاقت کو برقرار رکھنے کے لیے پروٹین لینا لازمی ہے اور Protein گوشت اور انڈوں میں بہت زیادہ پایا جاتا ہے، گوشت اس میں بہت ساری چربی بھی ہوتی ہے جسے ہضم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت کے ساتھ چربی کھانا آپ کے جسم کے ان جراثیموں کو نکالنے کی صلاحیت میں کمی لاتا ہے، جن سے نزلہ زکام ہوتا ہے اور اس وجہ سے آپ کو ایسی علامات کا سامنا زیادہ عرصے تک کرنا پڑتا ہے۔

موسمی بیماری کے دوران اپنی پروٹین کی ضرورت کو انڈوں، دال، چنے، پھلیوں، گری دار میوے، سویابین، مٹر اور لال لوبیا سے حاصل کرنا بہتر ہے۔

چائے اور کافی کا استعمال

ہر شخص کو بیماری میں بہت سار ا پانی پینا چاہیے، پانی کی کمی یعنی ڈی ہائیڈریشن بھی نزلہ زکام کا باعث بنتی ہے، نزلہ زکام میں ہونے والے بخار کی وجہ سے پسینہ آنے اور بار بار قے ہونے سے پانی کی کمی ہو سکتی ہے۔ لہٰذا نہ صرف اضافی پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ آپ کو کیفین کی صورت میں مشروبات جیسے چائے اور کافی وغیرہ لینے سے بھی پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے جسم میں موجود پانی جلدی خارج ہو سکتا ہے۔ زیادہ Caffeine ڈی ہائیڈریشن کا سبب بن سکتی ہے۔

مرغن، چکنائی والی غذائیں

چکنائی والی غذائیں یعنی junk foods جیسے کہ چپس، فرنچ فرائز، برگر اور Pizza میں بہت سارے ٹرانس فیٹ یا بہت زیادہ Vegetable Oil پایا جاتا ہے، یہ جسمانی طور پر شدید سوزش کا سبب بنتے ہیں اور مدافعتی نظام کو کمزور بناتے ہیں، ایسی غذائیں کھانسی میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔

ادرک زکام، فلو، گلے کی خراش ختم کرے:

ادرک روایتی طور پر بہت سارے ایشیائی ممالک میں سردی اور فلو کے خلاف قدرتی دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔

جرنل آف ایتھنوفرماکولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تازہ ادرک میں سانس کی نالیوں کے انفیکشن کے خلاف اینٹی ویرل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ گلے کی سوجن اور کھانسی سے نجات دلانے کے لئے چائے کے طور پر استعمال کیا جاسکتی ہے۔

شہد سے علاج:

نزلہ، زکام اور کھانسی کے علاج کے لیے اینٹی بائیوٹکس دوائیاں نہیں بلکہ قدرتی شہد زیادہ مؤثر ہے اور آکسفورڈ یونیورسٹی ماہرین نے متاثرہ افراد کو شہد استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

برطانوی طبی جریدے میں شائع نئی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے شہد میں قدرتی طور پر ایک ایسا مرکب موجود ہوتا ہے جو کھانسی، گلے کی خراش اور سینے کی جکڑن میں دیگر دوائیوں کی نسبت زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق قدرتی مرکب کھانسی کے دورانیے کو 36 فیصد اور کھانسی کی شدت کو 44 فیصد تک کم کر دیتا ہے اور شہد کے استعمال سے سینے کی جکڑن میں دو دن اکے اندر افاقہ ہو جاتا ہے۔
Syed Zafar – The Health Educator




Source

Leave a Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *